Trawih ki duwa mai galati
#تراویح_کی_دعا_میں_غلطی- تحریر:- رضوی شاہنواز مصباحی- تمام امت مسلمہ کا عقیدہ ہے کہ اللہ جسم و جسمانیت سے پاک ہے اور تمام عیوب سے منزہ ہے، ہمیں ہر حال میں اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ ہم سے کبھی بھی اللہ تعالی کی شان میں کوئی خامی و کمی سرزد نہ ہو،لیکن بہت سی دفعہ ہم سے(نا معلوم) ہونے کی وجہ سے غلطی سرزد ہوجاتی ہے،اور بہت سی مرتبہ توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اللہ تعالی کی شان میں کوتاہی کر بیٹھتے ہیں- ایسا ہی معاملہ رمضان شریف میں تراویح کی دعا میں آتا ہے تراویح میں"سبحان ذى الملك والملکوت سبحان ذى العزة والعظمةالى آخر" پڑھی جاتی ہے، اس دعا میں ہم اللہ تعالی کی پاکی اور بڑائی بیان کرتے ہیں ہیں،(وہ اس طرح سے کہ جو ہمیں اس دعا کے ترجمہ سے معلوم ہوتا ہے ) ترجمہ،ً پاک ہے وہ جو ملک اور بادشاہت والا ہے پاک ہے وہ اللہ جو عزت والا ہے اور عظمت والا ہے" لیکن ہم سے سے انجانے میں میں یا توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بجائے بڑائی بیان کرنے کے کوتاہی و کمی ہوجاتی ہے ،اور اللہ تعالی کے لیے ہم ایسی بات کہہ دیتے ہیں جو اس کی شان کے قطعى لائق نہیں ہے ،کیونکہ ہم نے اس دعا کے پڑھنے میں غلطی ک...